حکومت سندھ نے پینجاب بھیجی جانے والے گندم روک دی

سندھ حکومت نے پیجاب جانے والی 70 سے زائد مال برادرز گاڑیاں گندم سے بھری ہوئی روک دی ہیں۔

زرائع کے مطابق حکومت سندھ نے پیجاب گندم لے کر جانے والی متعدد گاڑیاں روک لی ہیں اور پیجاب سے جڑے ہوئے سرحدی اضلاع میں محکمہ خوراک کے عارضی چیک پوسٹیں بھی قائم کر لی ہیں۔

سندھ میں گندم کی قیمت

لاہور کے مارکیٹ زرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے سرحدی اضلاع جو کہ پنجاب کےساتھ منسلک ہیں میں گندم سے لدی ہوئی 70سے زائد گاڑیاں تقریبا رات کے وقت سے روک رکھی ہیں۔ جس کی وجہ سے پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں گندم کی طلب کے ساتھ ساتھ قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وہ گندم جو سندھ سے پنجاب میں ایک روز پہلے آیا کرتی تھی اس کی قیمت 2300 روپے سے 2390 روپے فی من تھی۔ جبکہ اب سندھ کی جانب سے گندم پنجاب نہ بھیجے جانے پر گندم کی قیمت میں 30 سے 50 روپے فی من کے حساب سے اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

لاہور مارکیٹ کے زرائع کے مطابق سندھ میں گندم کا سرکاری ریٹ 2200 روپے فی من مقرر ہے۔ سندھ میں سے اگر پنجاب میں گندم نہ آئی تو آٹے کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

Sifli Amliyat Books PDF
Sharing is Caring so Please Share it.