بالوں کو لمبا، خوبصورت اور مضبوط بنانے کے دیسی ٹوٹکے

آج آپ کے ساتھ اس پوسٹ میں بالوں کو لمبا کرنے، سفید بالوں کو کالا کرنے اور بالوں کے جھڑنے سے روکنے  کے لئے بہت ہی زبردست ہوم ریمیڈیز شیئر کر رہے ہیں۔ ان دیسی نسخہ جات کا کسی طرح کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔  ان نسخوں کے چند دن کے استعمال سے ہیں آپ اپنے بالوں میں کافی حد تک فرق دیکھیں گے۔

آپ کا قیمتی وقت ضائع کئے بغیر ہم اپنے ٹاپک کی طرف بڑھتے ہیں اور آپ کو ان  گھریلو نسخہ جات کے بارے میں تفصیل کے ساتھ بتاتے ہیں

بالوں کے لئے تیربہدف ٹوٹکے

بالوں کے لیے انڈے کا ماسک

انڈے میں سلفر فاسفورس سلینیم آیوڈین زنگ اور پروٹین کی کافی زیادہ مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ بالوں کی گروتھ کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے

انڈے کا ماسک  تیار کرنے کا طریقہ

ایک عدد انڈا لے کہ اس کی سفیدی میں ایک چمچ زیتون کا تیل اور ایک چمچ شہد کو اچھی طرح سے مکس کرلیں جب یہ اچھی طرح پیسٹ کی شکل اختیار کر جائے تو اس کو  بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح سے لگائیں۔  بیس منٹ کے بعد کسی اچھے معیاری شیمپو سے بالوں کو اچھی طرح سے دھو لیں۔

بالوں کے لیے ناریل کا تیل

ناریل کے تیل میں پروٹین وغیرہ کی مقدار کافی اچھی مقدار میں پائی جاتی ہے جو کہ بالوں کی گروتھ کے لیے بھی فائدہ مند ہے اور بالوں کو گرنے سے بھی بچاتی ہے

ناریل کا دودھ بنانے کا طریقہ

ایک درمیانے سائز کا ناریل لے اور اسے کدوکش کر لے اور اسے پانچ منٹ تک پانی میں ابالیں۔  جب یہ ٹھنڈا ہو جائے تو اسے چھان کر نکال لیں۔  اب اس میں ایک چمچ کوٹی ہوئی کالی مرچ اور ایک  چمچ میتھی دانہ کے بیج شامل کرلیں۔  اب اسے اپنی سر کی کھوپڑی اور بالوں میں اچھی طرح سے لگائیں بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد کسی اچھے شیمپو سے اپنے بالوں کو دھو لیں۔

بالوں کے لیے سبز چائے

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ سبز چائے اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ بالوں کو بڑا کرنے اور گرنے سے بچانے میں بہت زیادہ مددگار ثابت ہوتی ہے

دو سبزچائے کے ٹی بیگس لے کر دو کپ گرم پانی میں بھگو کے رکھ دیں۔  جب یہ ٹھنڈا ہو جائے تو اس پانی سے اپنے بالوں کا اچھی طرح سے مساج کریں ایک آنٹی کے بعد اپنے بالوں کو کسی اچھے شیمپو کی مدد سے دھو لیں۔

بالوں کے لئے چقندر کا جوس

چکندر وٹامن سی وٹامن بی سکس کی دولت سے مالا مال ہے  جو کہ بالوں کی گروتھ کے لیے بہت زیادہ ضروری ہے اس کے استعمال سے انسانی کھوپڑی بالکل صاف رہتی ہے۔

چند چکندر اور حنا کے پتے لے کر ان کو گرائنڈ کرلیں اب جب یہ پیسٹ کی شکل اختیار کر جائے تو اسے اپنی کھوپڑی پر اچھی طرح سے کرلی پندرہ بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد گرم پانی کے ساتھ بالوں کو اچھی طرح سے دھو لیں

بالوں کے لیے دہی اور شہد

دو چمچ دہی میں ایک چمچ شہد اور ایک چمچ لیمن کو مکس کر لیں آپ کسی ڈائی برش کی مدد سے اس مکسچر کو اپنے بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح سے لگائیں۔  اب اسے صرف 30 منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد ٹھنڈے پانی کے ساتھ بالوں کو اچھی طرح سے دھو لینا اس پیسٹ کو ہفتے میں ایک بار لازمی استعمال کریں۔

بالوں کے لیے ایلوویرا

ایلوویرا ایک معجزاتی پودا ہے جو کہ عرصہ دراز سے لوگ استعمال کرتے آرہے ہیں۔  ایلوویرا بالوں کے گرنے اور بالوں کی بڑھوتری میں بہت ہی مددگار ثابت ہونے والا پودا ہے۔

ایک عدد ایلوویرا لے اس میں سے اس کا گودا نکال لیں۔  اب سیڈ بالوں کی جڑوں میں کھوپڑی پر اچھی طرح سے اپلائی کرے 45 منٹ تک اس کو لگا رہنے دیں اس کے بعد نارمل ووٹر سے اپنے بالوں کو اچھی طرح سے دھو لیں ہفتے میں تین سے چار بار اسے لازمی استعمال کریں تاکہ آپ کو اچھے نتائج نظر آئیں

بالوں کےلیے میتھی دانے کے بیچ

میتھی دانہ کے بیج بالوں کے گرنے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں یہ بالوں کو دوبارہ سے اگانے میں بھی بہت مدد دیتے ہیں۔

کچھ میتھی کے دانے لے اردو نے رات بھر پانی میں بھگو کر رکھ دیں صبح اٹھ کر لوگوں کو گرینڈ کرکے پیسٹ بنالیں اور اسے بالوں کی جڑوں میں کھوپڑی پر اچھی طرح سے کرے آپ اس پوسٹ کو سر پر تیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور اپنے بالوں کو ڈھانپ لیں تیس چالیس منٹ کے بعد نارمل پانی سے اپنے بالوں کو اچھی طرح سے واش کر لیں آپ کو کسی شیمپو کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہفتے میں سے دو برس تمام کریں تاکہ آپ کے جو بال گرے ہیں وہ کنٹرول میں آجائیںض ہیں

بالوں کے لیے پیاز کا جوس

پیاز ایک اینٹی بیکٹیریل پروپرٹی کا حامل ہے جو کہ کھوپڑی کے انفیکشن کو حل کرنے میں مدد دیتا ہے اس میں موجود سلفر کی جو مقدار ہوتی ہے وہ بلڈ سرکولیشن کو ٹھیک کرتی ہے۔  یہ بالوں کو لمبا کرنے اور بالوں کو جھڑنے  سے روکنے میں کافی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ایک عدد پیاز لیں اور اسے گرینڈ کرکے اس کا جوس نکال لیں آپ کاٹن بال کو جوس   میں ڈبو کر کھوپڑی پر اچھی طرح سے اپلائی کر لیں آپ اس کو بھی سے تیس منٹ تک اسی طرح سر میں لگا رہنے دیں اور اس کے بعد نارمن واٹر اور ملڈ شیمپو کی مدد سے  دھو لیں۔  اس نسخے کو ہفتے میں ایک بار لازمی استعمال کریں تاکہ آپ کو جلد رزلٹ ملنا اسٹارٹ ہو جائیں۔

بالوں کے لیے آملہ

ہم آملہ کا استعمال کرکے آپ اپنے بالوں کو تیزی کے ساتھ بڑا کر سکتے ہیں  اور اس کے استعمال سے آپ کی کھوپڑی کی جلد بھی بالکل ٹھیک رہتی ہے وقت سے پہلے سفید ہونے والے بالوں کے لیے بھی آملہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

لائیم واٹر آملہ پاؤڈر کو مکس کرکے پیسٹ بنا لیں پھر اسے اپنی کھوپڑی کی جلد پر اچھی طرح سے لگا لیں۔ اب تو لیہ کی مدد سے اپنے بالوں کو ڈھانپ لیں تاکہ یہ خشک نہ ہو پائے ابھی سے ایک گھنٹے تک سر پر لگا رہنے دیں اور پھر نارمل واٹر سے واش کر لیں۔

Sifli Amliyat Books PDF
Sharing is Caring so Please Share it.