ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کے چند مفید طریقے

آج کی اس پوسٹ میں آپ کے ساتھ ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے کے چند نایاب اور مفید طریقے شئیر کئے جا رہے ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے بلڈپریشر کو نارمل رکھ سکتے ہیں۔

سگریٹ نوشی کو ترک کرنا

سگریٹ نوشی سے بلڈ پریشر زیادہ ہو جاتا ہے جتنی جلدی آپ سے نوشی کو ترک کریں گے اتنا ہی جلدی آپ کا بلڈ پریشر کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ اور اپنے نارمل لیول پر آجائے گا۔

شراب نوشی ترک کرنا

اللہ کا شکر ہے کیا مسلمان اور ہمارے مذہب میں شراب کو حرام قرار دیا گیا ہے تو پھر ہم مسلمانوں کے لیے تو اس کی کوئی گنجائش ہی نہیں رہتی۔ شراب پینے سے بھی ہائی بلڈ پریشر ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے دل کے امراض کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ شراب نوشی چھوڑنے سے بھی آپ کئی امراض خصوصا دل اور بلڈ پریشر کے امراض سے بچ سکتے ہیں۔

وزن میں کمی

اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو اس کو کم کرنے سے آپ کا بلڈ پریشر ٹھیک ہو سکتا ہے۔ اس لیے اپنے وزن کو عمر کے حساب سے برابر رکھیں ویسے بھی بڑھے ہوئے پیٹ انسانوں کے نہیں ہونے چاہیے معاشرہ بھی اس کو پسند نہیں کرتا۔

نمک کا کم استعمال کرنا

چونکہ نمک کے استعمال سے بلڈ پریشر زیادہ ہوتا ہے۔ اگر آپ نمک بند کر دیں گے یا اس کی مقدار بہت کم کر دیں تو بھی آپکا بلڈ پریشر نارمل ہونا شروع ہو جائے گا۔

شروع میں نمک کا استعمال آہستہ آہستہ کم کریں میٹھے سوڈے میں بھی سوڈیم ہوتا ہے اس لیے میٹھے سوڈے والی چیزیں بھی کم کھائیں۔۔ کولڈ ڈرنکس پکوڑے سموسے سوڈا وغیرہ نہ لیں اس سے بھی آپ بلڈ پریشر کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔

پیدل چلنا پھرنا

اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہفتے میں کم سے کم پانچ روز ایک گھنٹہ تیز پیدل چلیں، اس سے آپ کا بلڈ پریشر بھی کنٹرول ہوگا وزن بھی ٹھیک ہوگا۔ اور بھی بہت ساری بیماریوں سے نجات مل جائے گی۔

ذہنی تناؤ سے بچنا

اگر آپ ہر چیز کے بارے میں زیادہ فکر مند اور پریشانی کرتے ہیں تو یہ مت سوچیں کہ صرف آپ ہی اس کام کے لیے رہ گئے ہیں۔ لمبے لمبے سانس لے اللہ کو یاد کریں درود شریف پڑھیں اس سے بھی آپ بلڈپریشر سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

اس پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ لازمی سوشل نیٹ ورکس پر شئیر کریں جزاک اللہ۔

Sifli Amliyat Books PDF
Sharing is Caring so Please Share it.