جوڑوں کے درد کی وجوہات تشخیص اور علاج

جوڑ جسم کا وہ حصہ ہوتے ہیں جہاں ہڈیاں ایک دوسرے سے ملتی ہیں.  جوڑوں کی بدولت ہی ایک شخص اپنے جسم کو حرکت دینے اور چلنے پھرنے کے قابل ہوتا ہے۔  کسی بیماری یا چوٹ کے باعث جوڑوں کو نقصان پہنچنے کی صورت میں جسمانی حرکت متاثر ہوتی ہے  اور جوڑوں میں درد محسوس ہوتا ہے۔  جوڑوں کے درمیان لیگیمنٹ ہوتی ہے جنہیں ہڈیوں کو جوڑنے والی رگیں میں بھی کہا جاتا ہے،  جب وہ زوال پذیر ہوتی ہیں تو ہڈیوں کے رگڑاو سے بھی درد محسوس ہوتا ہے۔

جوڑوں میں درد کی وجوہات

لوگوں  میں جوڑوں میں درد کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ان وجوہات میں جوڑوں میں ورم، گھٹیا، کندھے کی سوزش، کھنچاو، موچ یا کوئی چوٹ لگنا وغیرہ شامل ہے۔

آج کے دور میں جوڑوں کا درد بہت عام ہو گیا ہے امریکہ میں ہونے والے قومی سروے کے مطابق گزشتہ تیس روز کے دوران تقریبا ایک تہائی امریکیوں کو جوڑوں کے درد کی شکایت پیش آئی۔  صرف یہی نہیں جوڑوں کا درد امریکیوں میں معذوری کی ایک بڑی وجہ ہے جس سے 5 کروڑ افراد متاثر ہیں۔

جوڑوں کے مسائل کی سب سے عام شکایت گھٹنوں کے درد کی صورت میں پیش آتی ہے جس کے بعد بالترتیب کندھے اور کولہے کے درد کا نمبر آتا ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ جوڑوں کا درد ایک شخص کو تخم سنی سے لے کر پاؤں اور کندھے سے لے کر ہاتھ تک کہیں بھی اٹھ سکتا ہے بڑھتی عمر کے ساتھ جوڑوں کا درد مزید عام ہونے لگتا ہے کے۔۔

جوڑوں کے درد کی شدت مختلف لوگوں میں یا ایک ہی شخص کو مختلف اوقات میں ہلکی سے لے کر شدید محسوس ہو سکتی ہے۔  کچھ لوگوں میں جوڑوں کا درد چند ہفتوں تک برقرار رہنے کے بعد ختم ہو جاتا ہے جبکہ کچھ لوگوں میں یہ دائمی رہ جاتا ہے۔

لہذا ، جوڑوں کے درد کی وجوہات چاہے کچھ بھی ہو آپ ادویات، فزیکل تھراپی، متوازی علاج اور گھریلو احتیاط کے ساتھ اس پر قابو پا سکتے ہیں۔

جوڑوں کے درد کی ادویات

اگر جوڑوں میں درد کے ساتھ سوجن بھی محسوس ہو رہی ہو تو ڈاکٹر عموما نان اسٹرائیڈ اینٹی انفلیمیٹری ڈرگ تجویز کرتے ہیں۔  جس سے آرام آجاتا ہے۔  تاہم اگر آپ معدے اورآنت کے امراض کا شکار ہیں تو آپ ڈاکٹر کو اپنی اس شکایت کے بارے میں ضرور آگاہ کریں۔

کیوں کہ مذکورہ ادویات معدے اور آنت کے امراض میں شدت پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں۔  سوجن کے بغیر جوڑوں میں ہلکے درد کی صورت میں ڈاکٹرز عموما درد کش ادویات تجویز کرتے ہیں۔ تاہم عمومی درد کش ادویات کے استعمال میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔  کیونکہ انہیں زیادہ مقدار میں لینے سے جگر اور گردوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

 جوڑوں کے درد کے لئے فزیکل تھراپی

جوڑوں کے دائمی مرض میں مبتلا افراد کو عمومی درد کش ادویات وقتی آرام ہی فراہم کر پاتی ہیں ایسے میں ان افراد کے لئے فزیکل تھراپی کی طرف جانا ایک ممکنہ طور پر بہتر حل ثابت ہوتا ہے۔ فزیکل تھراپی کے لیے اس شعبے کے ماہر ڈاکٹر یعنی فزیوتھراپسٹ کی خدمات حاصل کرنی چاہیے۔ جو فزیکل تھراپی کے ذریعے متاثرہ جوڑ کے ارد گرد پٹھوں کو مضبوط بنانے، جوڑ کو استحکام دینے اور اس کی حرکت کو بہتر بنانے پر کام کرے گا۔

جوڑوں کے درد کیلئے گھریلو احتیاط

آپ جوڑوں کے درد کو چند سادہ اور آسان گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے گھر بیٹھے قابو میں رکھ سکتے ہیں۔

متاثرہ جوڑ کو کسی عام گرم کپڑے یا مخصوص طبی کپڑے سے لپیٹ کر رکھیں۔

دن میں کئی بار متاثرہ جوڑ کو پندرہ منٹ تک برف کی ٹکور کریں۔

لچکدار کپڑے سے متاثرہ جوڑ کو زور سے دبائیں۔

متاثرہ جوڑ کو زیادہ دیر تک ایک جگہ ساکت مت رکھیں اس کے نتیجے میں آپ کے جوڑ میں ا کڑ آ سکتی ہے اور وہ کام کرنا چھوڑ سکتا ہے۔

Sifli Amliyat Books PDF
Sharing is Caring so Please Share it.