بالوں کی بیماریاں اور ان کا علاج

 آج کی اس پوسٹ میں آپ کے ساتھ بالوں کی مختلف بیماریاں شیئر کی جائے گی اور ان کا علاج بھی تفصیل کے ساتھ بتایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ آپکو احتیاط بھی بتائی جائیگیں تا که ان هدایات پر عمل کر کے آپ بالوں کی مختلف بیماریوں سے بچ سکیں۔ آپ کا قیمتی وقت ضائع کئے بغیر ہم کو ٹٓاپک کی طرف بڑھتے ہیں اور آپکو بالوں کی بیماریوں کے متعلق تفصیلات بتاتے ہیں کہ وہ کون کون سے فیکٹر ہیں جن کی وجہ سے آپ کے بال بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔

بالوں کی بیماریاں اور ان کا علاج

آپ اکثر سنتے رہتے ہیں کہ فلاں لڑکی کے کالے سیاہ بال ابھی سے سفید ہوتے جا رہے ہیں. یا اس کی ریشمی زلفیں جو ہر وقت اس کے شانوں پر کسی ناگن کی مانند لہراتی رہتی تھی. کسی برس کی طرح سخت بنتے جا رہے ہیں یا کسی کے متعلق سنا ہوگا کہ فلاں خاتون کے بال تیزی سے جڑھتے جا رہے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی غور کیا کے ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ یقینا آپ نے کبھی یہ سوچنے کی تکلیف ہی نہیں کی کہ یہ بالوں کی بیماریاں ہیں جو ہمارے ناقص غذا اور بالوں کی مناسب دیکھ بھال کا نتیجہ ہیں۔

کھٹی اشیاہ کا بالوں پر اثر

جن کا مزاج بادی ہوتا ہے یعنی ان میں پت ہوتی ہے ان کے بال وقت سے پہلے ہی سفید ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ پت سے کھٹائی پیدا ہوتی ہے۔ کھٹی اشیاء کا استعمال جو ہر مردانہ قوت کو نقصان پہنچاتا ہے اور اس کی صحت پر برا اثر پڑتا ہے اس کے بال پک جاتے ہیں۔

غمگین  اور اداس رہنے کا بالوں پر اثر

زیادہ فکر کرنے والی بہت زیادہ غمگین رہنے والے زیادہ اداس رہنے والوں کے بالوں کی رنگت بنانے والی جڑی خراب ہو جاتی ہیں۔

کھاری اشیاہ کا استعمال اور بال

کھاری اشیاء بکثرت استعمال کرتے رہنے نقصان دہ خوراک کھاتے رہنے سے بالوں کی جڑوں میں خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ اور بال سفید ہونے لگ جاتے ہیں اور جھڑنا بھی شروع ہو جاتے ہیں۔

بالوں کی صفائی کا خیال نہ رکھنا

بالوں کو صاف نہ رکھنے سے ان پر دھول مٹی جلتی رہتی ہے اور جڑوں کے مسام بند ہوجاتے ہیں۔ جسم کی گندگی پسینے کے ذریعے باہر نہیں نکلتی بالوں کا رنگ بگڑ جاتا ہے اور وہ گرنے لگ جاتے ہیں۔

صابن اور بازاری تیل کے استعمال کا بالوں پر اثر

صابن زیادہ استعمال کرنے بازاری تیل جو مٹی کے تیل سے تیار کیے جاتے ہیں ان کا زیادہ استعمال کرنے سے بالوں کو اندرونی چکنائی پہنچانے والی جڑیں خراب ہو جاتی ہے اور بال ٹوٹ کر گرنے لگتے ہیں۔

ٹائیفائیڈ بیماری کا بالوں پراثر

کچھ بیماریاں جیسے ٹائیفائیڈ وغیرہ میں مبتلا رہنے سے بھی بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں مگر جیسے ہی مریض صحت یاب ہوتا ہے بال دوبارہ سے اگ آتے ہیں۔

گیلے بالوں پر تیل لگانا یا باندھنا

گیلے بالوں کو فورا باندھ لینے یا ان میں تیل لگانے سے بھی بال خراب ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

بالوں کی کٹائی

بالوں کی کانٹ چھانٹ کر تے رہنے یہ جلدی جلدی منڈاتے رہنے سے بھی بہت زیادہ سخت ہو کر خراب ہو جاتے ہیں۔

سوڈا سے بالوں کو دھونا

بالوں کو گھنگھریالہ بنانے والے جدید طریقے اور سوڈا سے دھونے سے بھی بال خراب ہو جاتے ہیں۔

Sifli Amliyat Books PDF
Sharing is Caring so Please Share it.