آج کی اس پوسٹ میں آپ کے ساتھ سیٹ نوشی ترک کرنے کے چند مفید مشورے اور طریقے اور اس کے فوائد بھی شئیر کئے جائیں گے۔ لہذا اس آرٹیکل کو آخر تک لازمی پڑھئیے گا۔ یہ پوسٹ پڑھنے کے بعد کوئی بھی سگریٹ نوشی کرنے والا شخص سگریٹ نوشی کو آسانی کے ساتھ ترک کر سکےگا۔
Table of Contents
سگریٹ نوشی ترک کرنے کے چند مفید مشورے اور طریقے
سب سے پہلےسگریٹ پینے کے نقصانات کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔
سگریٹ نوشی ترک کرنے کے لیے پہلے آپ اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیار کریں اس فیصلے کے لیے کوئی خاص دن اس موقع مقرر کریں۔
آپ کو چاہیے کہ سگریٹ نوشی ترک کرنے کا کریڈٹ اپنے کسی قریبی رشتہ دار والدین بیوی بچوں یا دوستوں کو دیں کہ آپ مجھے روز منع کرتے تھے تو میں نے چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایک لمحے کے لیے اچھی طرح سوچیں گے سگریٹ ترک کرنے سے آپ کو بہت سارے فوائد حاصل ہوں گے اور جو غم فکر پریشانی ہوتی ہے وہ سگریٹ پینے سے ہی ہوتی ہے۔
نہ کبھی کسی کو سگریٹ پیش کریں اور نہ ہی قبول کریں معذرت کے ساتھ انکار بھی کریں اور اس کو نقصانات سے آگاہ بھی کریں۔
ایسی محفل کو بھی نظر انداز کریں جہاں زیادہ لوگ بیٹھے تمباکونوشی کر رہے ہوں۔
سگریٹ پینے سے توجہ ہٹائیں اور اپنے آپ کو کسی کام میں مشغول کر لیں۔
جو لوگ سگریٹ نہیں پیتے ان سے تعلقات بڑھائیں۔
ہر سگریٹ کے ساتھ انسان کی عمر بارہ منٹ کم ہو جاتی ہے۔ ایک ڈبی روزانہ آپ کی کتنی عمر کام کر رہی ہے۔ اپنے بچوں کو سامنے رکھ کر سوچیں اور ان کے مستقبل کی خاطر سگریٹ نوشی کو ترک کر دیں۔
سگریٹ نوشی ترک کرنے کے فوائد
سگریٹ نوشی چھوڑنے کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ سگریٹ ترک کرنے سے خون کا دباؤ آہستہ آہستہ نارمل سطح پر آ جاتا ہے اور دل کی رفتار بھی ٹھیک ہو جاتی ہے۔
خون میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس کم ہوجانے سے خون میں آکسیجن کا لیول بڑھ کر نارمل ہوجاتا ہے۔
دل کا دورہ پڑنے کا اندیشہ کم ہو جاتا ہے۔
سونگھنے اور چکھنے کی حس بڑھ جاتی ہے۔
قلبی شریانوں کے بند ہونے کی خطرناک بیماری کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
پھیپھڑوں کے کام کرنے کی صلاحیت تیس فیصد تک بڑھ جاتی ہے۔
ہر قسم کے کینسر کی بیماری کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔
سگریٹ نوشی ترک کرنے سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے۔
سگریٹ نوشی جو شخص ترک کرتا ہے اس کے منہ سے بدبو آنا بند ہو جاتی ہے۔
آپ کے دانت گندے اور پیلی نظر نہیں آتے اور نہ ہی آپ کے دانتوں پر دھبے نظر آتے ہیں۔
آخری چیز یہ ہے کہ جو پیسوں کی بچت ہو وہ غریب یا مسجد میں دے کر ثواب حاصل کیا جا سکتا ہے۔ وہ پیسے جو آپ تمباکو نوشی پر لگاتے ہیں وہ آپ کسی غریب یا مسجد میں دے دیں۔
عالمی ادارہ صحت نے 1965 میں یہ اعلان کیا تھا کہ بیماریوں کے بارے میں تحقیق سے دل کی شریانوں کی بیماری پیدا کرنے والے عوامل میں تمباکو نوشی نہایت خطرناک عوامل ہے۔ 1977 کی ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکہ میں ہر سال 60 ہزار افراد سگریٹ نوشی کے نتیجے میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔