آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کے ساتھ دانت درد کے متعلق تفصیل سے بات کریں گے آپ کو بتائیں گے کہ دانت درد کی وجوہات اور علامات کیا ہیں اور اس کے لیے گھریلو علاج آپ کون سا استعمال کر سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ تیار شدہ یونانی دوائیں جو اس وقت مارکیٹ میں بک رہی ہیں ان ادویات کے نام بھی بتائیں گےجنہیں آپ استعمال کر کے دانت درد کی بیماری سے چھٹکارا حاصل کر سکیں گے۔
Table of Contents
دانت درد کی وجوہات اور علامات
دانت کا درد بہت زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔ دانتوں کو صاف نہ رکھنے وقت پر منجن نہ کرنے وغیرہ کی وجوہات سے دانتوں میں کیڑے لگ جاتے ہیں اور وہ اندر سے کھوکھلے ہو جاتے ہیں اور پائیوریا نامی بیماری بھی لگ جاتی ہے۔
دانت درد کا گھریلو علاج
تھوڑی سی پھٹکڑی پیس کر دانتوں میں لگائیں سے دانت کے درد میں کمی آئے گی۔
لونگ کا تیل دانت میں لگانے سے درد رک جاتا ہے۔
دانتوں کے درد میں جائفل کے تیل کو روئی کے ٹکڑوں میں لگا کر دانتوں کے نیچے دبا لیں۔
سرسوں کا تیل اور ہلدی لگانے سے بھی دانتوں کے درد سے نجات ملتی ہے۔
انجیر کو پانی میں ابال کر اس سے کلیاں کریں اس کے استعمال سے مسوڑوں سے آنے والا خون بند ہوجائے گا۔
دانتوں میں درد ہونے پر ہینگ پانی میں گھول کر لگائی۔
امرود کے پتوں کو پانی میں ابال نے پھر سے تین چار بار کلیاں کریں اس سے دانت درد میں کافی کمی آئے گی۔
دانتوں کے درد میں رائی کو پانی میں ڈال کر ابال لیں اور اس سے کلیاں کریں یہ دانت درد میں کافی فائدہ پہنچاتا ہے۔
پھول کی چھال کا کیڑا بنا کر کلیاں کرنے سے دانتوں کا کیڑا مر جاتا ہے اور مسوڑھوں سے خون نکلنا بھی بند ہو جاتا ہے۔
نیم کی مسواک روزانہ کرنے سے دانتوں کی کئی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔
جامن کے درخت کی چھال کو آگ میں بھون لیں اور اس میں تھوڑی سی پھٹکڑی اور سندھا نمک ملا کر پیس لیں اس منجن کا استعمال کرنے سے پائیوریا کی بیماری ختم ہو جاتی ہے
پالک کے رس میں پانی ملا کر کلیاں کریں دانت سے بعد خون آنا بند ہو جائے گا۔
برگد کے دودھ کو دانتوں میں لگائیں اس کے استعمال سے دانت درد دور ہو جاتا ہے۔
دانتوں کے درد کے لئے تیار شدہ یونانی دوائی
سنون پوست مغیلان
دانتوں اور مسوڑھوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے دانتوں کی چمک اور صفائی کے علاوہ ان کے ہلنے میں بھی مفید ہے۔
سنون تمباکو
دانتوں کے درد میں مفید ہے مسوڑھوں کی خرابی رطوبت کو خارج کرتا ہے اور دانتوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے۔
سنون چوب چینی
مسوڑھوں کا خون روکتا ہے اور دانتوں کو مضبوط کرتا ہے۔
سنون کلاں
یہ دانتوں اور مسوڑھوں کے خون کو بند کرتا ہے دانتوں کو مضبوط کرتا ہے اور منہ کی بدبو کو بھی دور کرتا ہے۔