آج کل نوجوان نسل مخصوص عمر سے قبل بالوں کے سفید ہونے کے باعث پریشانی کا شکار رہنے لگی ہے۔ اسی لیے بالوں کو کے لیے کی کیمیکل بھی استعمال کیے جارہے ہیں جن کا زیادہ استعمال بالوں کے لیے نقصان کا باعث ہو سکتا ہے۔ نہ صرف بالوں کی سفیدی بلکہ بالوں کا جھڑنا بھی نوجوانوں کیلئے سر درد بنا ہوا ہے۔
Table of Contents
بالوں کے مسائل کی وجوہات
یہ مسائل عموما کی وجوہات کی بنا پر ہوتے ہیں بعض اوقات ہم وسکی عدم توازن کے باعث بالوں کا رنگ سفید ہو جاتا ہے۔ بعض دفعہ کسی ٹینشن کے زیر اثر کئی افراد خوراک میں مکمل غذائی اجزاء نہیں لیتے۔ یوں ان کے جسم میں غذائی اجزاء کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔ وٹامن بی 12 اور تھائی رائیڈ گلینڈز کے باعث بی بال وقت سے پہلے سفید ہونے لگتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کیمیکلز، ہیر ڈائی، شیمپو یا صابن استعمال کرنے سے بعد مختلف مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔
بالوں کی حفاظت کا طریقہ
بالوں کو وقت سے پہلے سفید ہونے سے بچانے کے لیے چند غذائی اشیاء کا استعمال ضروری ہے جن میں ادرک، پیاز، ہری پیاز، زیتون کا تیل، کھیرا، ویٹ گراس، الو، گاجر اور چیری شامل ہیں۔ اپنے بالوں کو کیمیکلز سے بچانا بھی ضروری ہے تاکہ وہ صحت مند رہیں۔ آجکل ہر دوسرا نوجوان بالوں کے گرنے کی وجہ سے پریشان دکھائی دیتا ہے۔ اس کے برعکس کی پہلی جنریشن اس قسم کے مسائل کا شکار نہیں تھی۔ آئرن کی کمی، تھائی رائیڈ کی بیماری اور ادویات کا زیادہ استعمال اس کی بنیادی وجوہات ہیں۔ نوجوانوں میں بال گرنے کی اہم وجہ سے اعصابی دباؤ اور زیادہ سوچنا بھی ہے۔
دیکھا گیا ہے کہ بیشتر نوجوان بالوں کے گرنے سے تنگ آ کر ہئیر ٹریٹمنٹس شروع کر دیتے ہیں ۔ ہلکے بالوں کے لیے سب سے زیادہ ضروری متوازن غذا ہے جو انہیں صحت مند بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی نشونما اور افزائش کے لئے بھی ضروری ہے۔ پالک وٹامنز کا ذخیرہ ہے لہذا اسے خوراک میں لازمی استعمال کرنا چاہئے ساتھ ہی ساتھ فاسٹ فورڈز کا کم سے کم استعمال جسم کو صحت و تندرست رکھ سکتا ہے۔